بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

59

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں نیم فوجی دستے کے ایک اہلکار نے گھنے درخت کی شاخ سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 27 سالہ شیوا پھربو کے نام سے ہوئی جس کا تعلق ریاست تمل ناڈو سے ہے اور وہ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس میں کانسٹیبل تھا۔ شیوا پھربو کا خاندان تمل ناڈو میں تھا اور وہ اپنی تعیناتی کے باعث نئی دہلی میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ درخواست کے باوجود اْسے اپنے ریاست میں تعینات نہیں کی گیا تھا۔