چین: تجربے کے دوران راکٹ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ

50

 

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی ایک پرائیویٹ ایرو اسپیس کمپنی نے غلطی سے اپنا ایک راکٹ لانچ کردیا جو قریبی پہاڑ سے جا ٹکرایا۔ بیجنگ تیان بنگ کمپنی نے غلطی کا اعتراف کیا جو کہ جنوب مغربی شہر گونگی میں راکٹ کے ٹیسٹ کے دوران پیش آئی۔ کمپنی نے کہا کہ ٹیسٹ لانچ کا پہلا مرحلہ معمول کے مطابق چل رہا تھا کہ کرافٹ کی باڈی کا ایک حصہ ساختی خرابی کی وجہ سے غیر متوقع طور پر الگ ہو گیا۔ کمپنی نے مزید کہا کہ لفٹنگ کے بعد جہاز کا کمپیوٹر خود بخود بند ہو گیا ۔