یوکرین کو جلد ہی ایف 16 طیاروں کی فراہمی شروع کر دیں گے‘ نیدرلینڈز

42

 

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرلینڈز کی وزیرِ دفاع کاجسا اولونگرین نے کہا ہے کہ یوکرین کو معاہدے کے تحت جلد ہی 24 ایف 16 طیارے دینا شروع کر دیں گے۔ وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کے سبب پہلی کھیپ میں طیاروں کی تعداد پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ طیاروں کی فراہمی کے باعث یوکرینی ائر بیس بمباری کی زد میں ہے۔