سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان کی صدر اِردوان سے ملاقات

59
تُرک صدر اِردوان اور سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان ملاقات کررہے ہیں

 

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان نے انقرہ کے دورے کے دوران تُرک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں وزرا نے بند کمرے میں ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے۔ اس کے بعد سعودی وزیردفاع کو صدارتی محل لے جایا گیا،جہاں انہوںنے صدر اِردوان کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی صورت حال پر گفتگو کی۔