نئے ایرانی صدر کے انتخابات سے پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی‘ امریکا

82

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں ، امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمیں توقع نہیں ہے کہ اس کے بعد ایران کی سمت میں کوئی بنیادی تبدیلی آئے گی یا ایرانی نظام انسانی حقوق کے مزید احترام یا اپنے شہریوں کی عزت نفس کی مزید پاسداری کا اظہار کرے گا۔واضح رہے کہ ایرانی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کی کامیابی کے بعد 5جولائی کو دوسرا مرحلہ انتخابات کا فیصلہ کرے گا۔