۔300یونٹ مفت دینے کا وعدہ کرنے والے عوام کو جینے دیں‘ندیم فیصل

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ وبلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے کہاہے کہ کے الیکٹر ک ظالم ادارہ بن چکاہے۔ اس ادارے کو کراچی پر مسلط کرنے والے بڑے ظالم ہیں۔چنددنوں میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہارگئے۔کوئی ملک اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا ظلم نہیں کرتے۔ بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار معاشی دہشت گردی ہے۔ عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کیاجارہاہے۔300یونٹ مفت دینے کا وعدہ کرنے والے پاکستانی عوام کو جینے دیں۔مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم پر عوام کا مقدمہ لڑتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجر قومی مومنٹ کی جانب سے کے الیکٹرک کیخلاف نجی ہوٹل میں آل پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیصل ندیم کا کہنا تھاکہ کیے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کے باوجودگھنٹوں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہاہے۔ اوربجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار معاشی دہشت گردی ہے۔عوام میں بھاری بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رہی۔عوام اپنے گھرکی ضروریات پوراکریں یا چندگھنٹے آنے والی بجلی کے بل ادا کریں؟اس پریشانی کے عالم میں عوام کاساتھ دینا بہت ضروری ہے۔