بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والوںکیخلاف مقدمہ درج

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شریف آباد پولیس نے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ الزام نمبر 224/2024 نصرت بھٹوکالونی محلہ مصطفی آباد کے مکان نمبر B670کے رہائشی الیکٹرک کے ملازم محمد حسین خان کی مدعیت میں درج کیاگیا جس میںالزام لگایا گیاہے کہ ایف سی ایریامیں واقع کے الیکٹرک کے دفترکے باہر شہریوں کی جانب سے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی گئی ۔