قائداعظم نے کہا تھا کہ امریکا سے دوستی کی ضرورت ہے، احسن اقبال

53

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 248 ویں یوم آزادی پر امریکا کے عوام اور حکومت کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائداعظم نے کہا تھا کہ امریکا ایک عظیم اور طاقتور ملک ہے، ہمیں اس ملک سے بہت کچھ سیکھنا ہے اور ہمیں مختلف شعبوں میں اس کی دوستی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارت خانے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، جس میں اہم خصوصیات ہیں جنہیں کوئی بھی ملک نظر انداز نہیں کرسکتا۔ ہماری نوجوان آبادی ایک بہت بڑا اثاثہ ہے، جس میں 60 فیصد پاکستانیوں کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ یہ آبادیاتی طاقت جدت، صنعت کاری، اور اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع پیش کرتی ہے۔