کوئٹہ : فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کا ڈپٹی ڈائریکٹرجاں بحق

62

کوئٹہ (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کا ڈپٹی ڈائریکٹرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ ہدہ میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹرمنیراحمد لہڑی جاں بحق ہوگئے اورملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ۔