پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے نمائندوں کا پھر رابطہ

87

دوحا(آن لائن)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری افغان کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور امارت اسلامی کا افغان عبوری حکومت کے نمائندوں سے ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے زیراہتمام دوحہ افغان کانفرنس میں شریک افغان وفد کی پاکستانی وفد سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔افغان وفد بھارتی وفد سے پہلے دن ہی ملاقات کر چکا ہے۔پاک افغان وفود کی ملاقات قطر میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی اور کابل میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی بھی شریک تھے۔افغان طالبان کی افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان وفد کی قیادت کی۔بعدازاں پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے افغان وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔