نئی د ہلی :راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں تقریر‘ قرآن پاک کا حوالہ دیا‘ درود پڑھا

196

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا اور درود پڑھا۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں عدم تشدد اور امن کی بات کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفیؐ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا اور کہا کہ دنیا کی تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور بتایا کہ ڈرنا نہیں چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے بی جے پی اور ہندو انتہاپسندوں پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں‘ یہ لوگ ہندو لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ نفرت اور تشدد بھی کرتے ہیں‘ یہ ہندو نہیں ہیں۔ حکمران بی جے پی کے اراکین نے پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی تقریر کے دوران شور شرابا کیا اور ان پر الزام عاید کیا کہ وہ پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگا رہے ہیں‘ بی جے پی رہنماؤں نے راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔