عدالت عظمیٰ : فوجی عدالتوں کے کیس میں 7رکنی بینچ تشکیل

84

 

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس میں سات رکنی بینچ تشکیل دیدیاہے جس میں جسٹس امین الدین خان بینچ کے سربراہی کریں گے جبکہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر جسٹس حسن اظہر رضوی جسٹس شاہد وحید،جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔سات رکنی بینچ 8جولائی کو سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023ء میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا تھا جس میں 103 شہریوں کے ٹرائل کو آئین کے خلاف قرار دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو وفاقی حکومت، وزارت دفاع، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت نے انٹراکورٹ اپیلوں کے ذریعے چیلنج کیا تھا۔