سربیا: اسرائیلی سفارت خانے پر ایک اور حملہ

97

بلغراد:سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر ایک اور حملہ کیا گیا۔ تین دن کے دوران اسرائیلی سفارت خانے پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سربین دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے پر آج بھی ایک چاقو بردار اور تیر کمان کے ساتھ مشتبہ شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے داخل ہونے سے پہلے ہی پکڑ لیا، جس سے چاقو اور ایک کمان کے علاوہ 7 تیر برآمد ہوئے۔

تین روز قبل بھی اسرائیل کے اسی سفارت خانے پر ایک شخص نے تیر سے حملہ کیا تھا، جو اسپیشل یونٹ کے ایک اہلکار کی گردن پر لگا تھا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔  اس کے بعد پولیس نے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی، جن پر اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کی کسی بھی طرح کی شناخت جاری نہیں کی گئی۔