پی ٹی آئی نے 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کردیا

169
immediate resignation

راولپنڈی:پی ٹی آئی نے 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے  کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران  خان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں 6 جولائی کو پی ٹی  آئی بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پیغام دیتے ہیں کہ آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے نکلیں۔ طاقت ور کو قانون کے نیچے لانا ہی ہماری جنگ ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی سے آج پہلی ملاقات ہوئی ہے، بہت افسوس ہوتا ہے کہ قوم کے لیڈر کو اتنی گرمی میں رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی سے اس عمر میں بہت زیادتی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کرپٹ نظام اور مافیا کے خلاف نکلا ہے۔ تمام مکاتب فکر کے لوگ چاہتے تھے کہ ایسا لیڈر آئے جو اس ملک کے لیے کھڑا ہو، 340 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 40 سے 45 ڈگری میں رکھا گیا۔ بانی پی ٹی آئی جیسا لیڈر کسی جماعت میں نہیں ہے۔