پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 جولائی سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

244
prices of petroleum

اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے 5 جولائی سے پیٹرول پمپ بند  کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دہرا ٹیکس ہرگز قابل قبول نہیں، خسارے میں پیٹرول پمپ نہیں چلا سکتے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہاکہ دنیا میں ایسا کوئی طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپس چلائے جائیں، اگر  نیا ٹیکس لگایا گیا تو ہم پیٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور اگر ہمارا کاروبار متاثر ہوا تو ہم سخت اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ سے ملاقات میں ہمیں آگاہ کیا گیا کہ  پیٹرول پمپس پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے، پہلے ہی ہمارا مارجن کم ہے اوپر سے نیا اضافی ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔