پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

169

آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 12 ٹیموں کو حتمی شکل دیدی ، کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہے۔ باقی 8 ٹیموں کا انتخاب گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی طرح ریجنل کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا جس کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی۔

آئی سی سی کے مطابق آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لئے میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ امریکا، آسٹریلیا  ،افغانستان ،جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھی رواں برس کی طرح 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے ۔