نیپرا کا گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز  کے نفاذ کا اعلان

147
electricity

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز یکم جولائی سے لاگو ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے کوئی فکسڈ چارج وصول نہیں کیا جائے گا،  جو صارفین 301 سے 400 یونٹ بجلی استعمال کریں گے، ان سے 200 روپے ماہانہ فکسڈ چارج وصول کیا جائے گا،  401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ لیا جائے گا۔

اسی طرح   501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپے ماہانہ اور 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کیا جائے گاجبکہ   700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ایک ہزار روپے فکسڈ چارج وصول کیا جائے گا، ان فکسڈ چارجز کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔