وزیر اعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو یکم سے 13 محرم تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

126
Prime Minister

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک  کو ہدایت کی ہے کہ یکم سے 13 محرم تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحفظ عزا داری کونسل پاکستان کےبانی وچیئرمین آغا رحیم جعفری نے وفد کے ہمراہ چیف منسٹر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر صوبائی وزرا سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے حوالے سے متعلقہ انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے یکم محرم سے لیکر 13محرم تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے  کی ہدایت کردی ہے، اگر شہر میں کہیں لوڈ شیڈنگ کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مراد علی شاہ  اور انکی کابینہ کے وزراء نے وفد کو عشرہ محرم الحرام کی تیاریوں سے متعلقہ تمام امور خصوصاً عشرہ محرم کے دوران لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کےلئے کے الیکٹرک کو تنبیہ ودیگر تمام تعمیراتی کاموں کوجلد از جلد شروع کرنے اورآغاز محرم سے قبل مکمل کر نے کی یقین دہانی کرائی، ساتھ ہی فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے اپنے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے۔