سندھ میں 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں، ماڑی پیٹرولیم کمپنی

217

 کراچی:ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر کی ڈرلنگ کی گئی، ابتدائی جانچ میں کنویں سے 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ کنویں سے پیداواری عمل ریگولیٹری قوائد پورے ہونے کے بعد سسٹم میں شامل ہوگا، تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ  1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں ماڑی پیٹرولیم نے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔