پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

214

پیٹرولیم منصوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہو گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1 روپے  43 پیسے اضافہ ہوا۔

جبکہ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی، قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا۔

خیال رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی۔