بجٹ منظوری کے بعد گندم اور سیمنٹ کی قیمتوں بھی اضافہ

249

لاہور: گندم کی فی من قیمت میں 5 سے 8 سو روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں 130 سے 140 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جون کے پہلے ہفتے میں 2700 روپے من پہنچنے والی گندم 30جون کو 3500 روپے من سے تجاوز کر گئی ہے، گند م کی قیمت اسی طرح  بڑھتی رہی تو آنے والے دنوں میں روٹی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

نئے وفاقی بجٹ کے نفاذکے بعد ایک بوری پر 100 روپے ایکسائز ڈیوٹی کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1410 سے 1420 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب ملک سے سیمنٹ کی برآمد ات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے اب تک 7.15 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصد زیادہ ہے۔