حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر ڈرون حملہ 18 اہلکار زخمی

291

غزہ: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے ایکس سابقہ ٹویٹر پر کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے ڈرون کے حملے سے 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے اور متعدد فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اس حوالے سے حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں 91 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لبنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں میں اب تک حزب اللہ کے 349 جنگجوؤں سمیت 435 لبنانی  مارے گئے ہیں جب کہ جھڑپوں میں 15 اسرائیلی فوجیوں سمیت 25 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری ہیں اور رات گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,877 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔