دریائے کابل اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

91
flood risk

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے دریائے کابل اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیلاب کے پیش نظر مذکورہ علاقوں  کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ خراب صورت حال سے قبل نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں 3 جولائی سے بڑے دریاؤں سمیت دیگر دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریائے چناک کے مقام مرالہ اور اس کے ڈاؤن اسٹریم علاقوں میں 4 تا 7 جولائی درمیانے درجے کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

دریائے کابل میں نوشہرہ اور اس کی معاون ندیوں / نالے میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، سیلاب کے خطرے سے دوچارعلاقوں کے مکین انخلاء کی تیاری کریں۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ مسافر شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔