روس نے معروف فائٹر خبیب کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

194

 ماسکو:معروف روسی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر خبیب کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  3.4 ملین ڈالر ٹیکس کی عدم ادائیگی اور مبینہ ٹیکس چوری کے الزام پر روسی حکومت نے خبیب کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں، نہ صرف دی ایگل کے نام سے مشہور خبیب پر تقریبا 300 ملین روسی روبل واجب الادا ہیں  جو 3.3 ملین ڈالر کے برابر ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے ان کے تمام بینک اکاؤنٹس ضبط کر لیے ہیں۔

روس کی اپنی فیڈرل ریونیو سروس نے 2023 میں خبیب کے کاروبار کی جانچ شروع کی جس دوران کچھ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا اور اس کے نتیجے میں ان کے مالی بیانات کی مکمل تحقیقات کا آغاز ہوا۔

سابق فائٹر کے کیمپ نے ٹیکس چوری کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں، کاروباری منصوبوں میں مصروف تھا ، اس وجہ سے توجہ نہیں دے سکا۔