گزشتہ مالی سال میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زیادہ افراد ملک سے باہر گئے

135

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 89 ہزار 8.7 لوگ روزگار کی غرض سے ملک سے باہر گئے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کے دوران ملک سے 8 لاکھ 11 ہزار 469 افراد روزگار کی غرض سے ملک سے باہر گئے تھے جب کہ گزشتہ مالی سال میں یہ تعداد معمولی کم ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں سعودی عرب سے ویزا جاری ہونے میں مسائل رہے اور سعودی حکومت نے زیادہ تر ویزے لیبر کلاس کو جاری کیے۔ اسی عرصے میں امارات نے پروفیشنل کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے ہیں جب کہ پروفیشنل ورکرز کی مانگ امریکا اور یورپ میں بڑھی ہے۔