اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مخصوص تعداد میں بیڈز مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی تربیت یافتہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ایڈوایزی میں مزیدکہاگیاکہ علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر مریض کو قریبی اسپتال میں منتقل کرنے کے بعد باقاعدہ قائم کیے گئے مرکز میں منتقل کریں، متعلقہ ادارے اس علاقے کا دورہ کریں جہاں ڈینگی کے کیسز زیادہ ہیں، ڈینگی کا سبب بنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔