کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 نومبر میں منعقد ہو گی

169

  کراچی: ہرسال کی طرح رواں سال بھی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 نومبر19 سے نومبر22 تک کراچی کے ایکسپوسینٹر میں شروع ہو گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے حوالے سے  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت  اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں صوبائی وزیر سمیت متعلقہ اداروں کے افسران شرکت کرکے سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق کراچی دفاعی نمائش میں وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان کی قیادت میں دوست ملکوں کے دفاعی وفود شرکت کریں گے جبکہ دنیا بھر سے 40 سے زائد ممالک کی اپنی مصنوعات کے ساتھ  شرکت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں چار روزہ دفاعی نمائش کے حوالے سے پولیس کی تعیناتی کے عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔