پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔
گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔
کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں محمد رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور ان کے اسکواڈ میں بابر اعظم ، محمد عامر ، آصف علی ، جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹوریئس، نیپال کے سندیپ لامیچانے بھی شامل ہیں۔
وینکوور نائٹس نے رضوان کی کپتانی کے اعلان میں ان کے نام کے ساتھ “سر” کا اضافہ کیا۔
وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان مضبوط بیٹنگ اور تیز وکٹ کیپنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے لیے تیار ہیں۔