بجٹ میں موٹی گردن والوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا، علی محمد خان

126

راولپنڈی: تحریک  انصاف( پی ٹی آئی)  رہنما اور  رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کاکہنا ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس بڑھایا گیا لیکن بڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا، سرکاری ملازمین کو دبایا جاتا ہے، موٹی گردن والوں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا، فارم 47 کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ جہاں سب کے پر جلتے ہیں وہاں کوئی ٹیکس نہیں لگا، اسمبلی میں ایم این ایز کی تنخواہوں کو بڑھانے کیلیے بل لائے جاتے ہیں، ہم نے ایم این اے اور ایم پی اے کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کواس عمر میں اتنی گرمی میں رکھا گیا ہے، 2 سال سے بانی پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں، حالات مزید خراب ہوئے بجلی، گیس مہنگی کردی گئی، بجٹ میں کیے گئے وعدے بدل دیئے گئے۔