راولاکوٹ ، قیدی فرار پر آئی جی جیل کو عہد سے ہٹا دیا گیا

53

راولا کو(آن لائن)ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدیوں کے فرار پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو استدعا کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر بھر کی تمام جیلوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔