بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لطیف آباد نمبر4کے مکینوں کا احتجاج

61

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پانچ روز سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف لطیف آباد نمبر4کے مکینوں کا احتجاج، ٹائر نذر أتش،شاہراہ بلاک،انہوں نے کہا کہ پانچ روز سے یونٹ نمبرپونے چار کا ٹرانسفارمر خراب ہے جسے حیسکو سب ڈویژن حسین آباد کا عملہ درست کرنے کو تیار نہیں ،اس دوران دوسرا ٹرانسفارمر بھی خراب ہوگیا جس کی شکایت کے باوجود کوئی داد رسی نہیں ہوئی اور علاقے میں ایک بیمار خاتون شدید گرمی کے باعث انتقال کرگئی ،مظاہرین نے حیسکو کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے فوری طور پر ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔