کراچی کے لوگ چاہتے ہیں ملکرکام کریں، آفاق احمد

52

کراچی (آن لائن)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ شہر کے لوگ چاہتے ہیں کہ تمام جماعتیں مل کر ان کے لیے کام کریں، ہم مل کر چلیں تو شہر کے لوگوں کو کوئی ریلیف ملے۔ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ کی مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس سے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے خطاب کیا۔جماعت اسلامی، استحکامِ پاکستان پارٹی، مرکزی مسلم لیگ، کے رہنماؤں کے علاوہ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے۔رہنما جے یو آئی مولانا ایاز نے کہا کہ کراچی میں صرف بجلی کا مسئلہ نہیں، جہاں بجلی کا مسئلہ ہو گا وہاں پانی اور گیس کا مسئلہ بھی ہو گا۔رہنما جماعت اسلامی عمران شاہد نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نہ شہریوں کو سستی بجلی ملی نہ لوڈ شیڈنگ ختم کی گئی۔