پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپیل دائر

51

لاہور (آن لائن) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کیسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے، اس صورتحال میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قانونی جواز کے بغیر اضافہ کر دیا، حکومت کا یہ اقدام آئین میں درج بنیادی حقوق کیخلاف ہے، اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، اس لیے عدالت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے۔