قومی اسمبلی سے پارلیمانی کیلنڈر جاری کردیا گیا

61

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی کیلنڈر جاری کردیا جس کے تحت قومی اسمبلی کے فروری 2025ء تک 13 اجلاس ہوں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق کل 13 اجلاس ہوں گے۔ پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 5 اگست سے شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہے گا، قومی اسمبلی کا 8 واں سیشن 16 ستمبر تا 27 ستمبر تک چلایا جائے گا۔ پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق قومی اسمبلی کی نویں بیٹھک 14 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک جاری رہے گی،دسویں پارلیمانی بیٹھک 11 نومبر تا 22 نومبر جبکہ 11 واں سیشن 9 دسمبر تا 20 دسمبر تک ہوگا ۔سال نو میں 6 جنوری تا یکم فروری تک 12 سیشن جبکہ 17 تا 28 فروری تک تیرہویں پارلیمانی بیٹھک ہوگی۔