یورو اور برطانوی پونڈ مہنگا ہو گیا

54

کراچی (کامرس رپورٹر)ماہ جولائی کے پہلے ہی دن پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 26پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قدر280.02روپے سے بڑھ کر280.28 روپے ہو گئی اسی طرح1.73پیسے کے اضافے سے یورو کی قدر296.77 روپے سے بڑھ کر 298.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ1.16روپے مہنگا ہو گیا جس سے برطانوی پونڈ کی قدر350.45روپے سے بڑھ کر 351.61روپے پر جا پہنچی۔