منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی پیدا کی جائے

63

پشاور (کامرس ڈیسک)منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء نے لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے سال بھر ایسے سیشنز کے انعقاد پر زور دیا۔انسداد منشیات فورس (ANF) اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کی انسداد تمباکو اور منشیات کنٹرول کمیٹی نے مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں بریگیڈیئر مظہر حسین ریجنل ڈائریکٹر کمانڈنٹ کے پی، ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی، ممبر انسداد تمباکو اینڈ ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ضیاء الحق سرحدی، چیئرمین اینٹی ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ڈاکٹر محمد علی نے شرکت کی۔ حاجی بہادر ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف کے پی، واجد یوسف، مختلف سکولوں کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے اور اس لعنت کے تدارک کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر اینٹی ٹوبیکو ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ایم یو ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ایسی سرگرمیاں سال بھر باقاعدگی سے ہونی چاہئیں۔