لندن (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو نتائج اچھے ملتے ہیں، جو ٹیم پروسیس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان سے ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کیا گیا تو شاہین اسے گول کر گئے کہا اس حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔