بھارتی ٹیم دورہ زمبابوے کے دوران 5ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

64

چنائی(اسپورٹس ڈیسک):بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلامیے کے مطابق بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 6 جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔