ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

57

برج ٹائون (اسپورٹس ڈیسک)9ویں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں سمندری طوفان بیرل کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہوائی اڈہ بند ہونے پر بارباڈوس میں پھنس گئی بھارتی کرکٹ ٹیم، جس نے 29 جون کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا ، کو ہوائی اڈہ کھلنے تک ممکنہ طور پر بارباڈوس میں ہی قیام کرنا پڑے گا۔