ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں جیت کی وجہ اپنی شریک حیات کو قرار دیدیا

57

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کا سہرا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے سر سجا دیا۔ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹیم نے پہلی مرتبہ2007 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ ورلڈکپ میں فتح کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کوہلی نے انوشکا کے ساتھ ٹیم کی جیت کا جشن مناتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لیے خاص پیغام میں کہاکہ ‘یہ آپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، آپ نے مجھے اچھا انسان بنانے میں مدد کی، میرے پاس الفاظ نہیں کہ شکریہ ادا کرسکوں، یہ جیت آپ کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کے میری، آپ کا بے حد شکریہ’۔ واضح رہے کہ کوہلی نے ہفتے کو اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس کے بعد انہوں نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔