روہت شرماٹی ٹوئنٹی ٹرافی جیتنے والے دوسرے معمر ترین کپتان بن گئے

8

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) بھارتی کپتان روہت شرما بارباڈوس میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے معمر ترین کپتان بن گئے۔ روہت کی عمر 37 سال 60 دن ہے جس نے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سب سے معمر کپتان بنا دیا۔ وہ عمران خان کے بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والے دوسرے معمر ترین کپتان بھی ہیں جن کی عمر 39 سال اور 172 دن تھی جب پاکستان نے 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔آئی سی سی ٹرافی اٹھانے والے سب سے معمر کپتانوں میں برائن لارا 35 سال 146 دن کی عمر میں 2004 کی چیمپئنز ٹرافی جیت کر تیسرے، ایرون فنچ 34 سال 362 دن کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 جیت کر چوتھے جب کہ کلائیو لائیڈ 34 سال 296 دن کی عمر میں 1979 کا ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر5ویں نمبر پر ہیں ۔