کاٹی کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین جاوید حنیف کو مبارکباد

84

کراچی ( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے متحدہ قومی موومنٹ کو قومی اسمبلی میں 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر کاٹی نے خاص طور پر نو منتخب چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تجارت جاوید حنیف اور قائمہ کمیٹی برائے صنعتی پیداوار کے چیئرمین حفیظ الدین ایڈوکیٹ کو عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے بزنس کمیونٹی کو ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب چیئرمین کی تعیناتی سے ملک کی تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہکرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ جوہر قندھاری نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ایکسپورٹرز اور صنعتکاروں پر بے پناہ ٹیکسز اور فکس ٹیکس رجیم کو نارمل ریجیم میں ڈال کر ایکسپورٹ کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں میں مذکورہ چیئرمینز پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، کیونکہ وہ صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، اور ایکسپورٹ کے شعبے سے وابستہ برآمد ات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔