امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا دورہ

77

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی میں قائم وائلا ایستھیٹک کلینک کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد پاکستان میں ویمن امپاورمنٹ کو فروغ دینا تھا، قونصل جنرل نے کلینک کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح خواتین بااختیار ہیں اور قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ آج کے دور میں خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں چاہے وہ سفارتی میدان ہو، کاروباری سرگرمیاں ہوں یا دفتری کام خواتین ہر میدان میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ امید کرتے ہیں آج کی خواتین اپنی محنت اور لگن سے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔