بجلی کے بلوں کیخلاف عوام اورتاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں

55

محراب پور(جسارت نیوز)حکومتی عیاشیاں بند اور عوام کو انصاف دے،وزیر خزانہ وضاحتیں نہیں، عملی روڈ میپ اور معاشی اصلاحات کا منصوبہ بتائیں ، ظالمانہ بجلی کے بلوں کیخلاف عوام اورتاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں، امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ معاشی غلامی سے نکلنے کیلئے اپنا گھر درست کرنا ہوگا، وزراء، مشیروں کی تنخواہ تک بات نہیں کاروبار ، اثاثے اور سب اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانا اہم سوال ہے، ناجائز اور ظالمانہ بلوں پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے، شخصیات کے بجائے نظام کی بہتری کیلئے اجتماعی قیادت اور ٹیم ورک کو اہمیت دی جائے، امن ترقی پارٹی نے نوجوانوں، خواتین، اور معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے پورا منصوبہ دیا ہے، تحریک انصاف مکافات عمل کا شکار ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اقتدار کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، عوام کی اکثریت حکومت سے لاتعلق اور مایوس ہو چکی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، چند افراد معاملات کو خراب کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے جن کی مذمت کرتے ہیں، امن پہلی ضرورت اور انصاف اور عوامی اختیار کے ذریعے ہی مکمل استحکام آئے گا۔