سانگھڑ (نمائندہ جسارت) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، 2 چور گرفتار، 3 مسروقہ بکریاں برآمد، غیر قانونی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں ایک کار تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق نئے ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او پیرومل محمد اسحاق سنگراسی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 چوروں محسن سیال اور عابد چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری کی گئی 3 بکریاں برآمد کرلیں۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او شہدادپور محمد حنیف مہر نے منشیات فروشوں اسد لاکھو اور سائیں بخش باگرانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40 لیٹر شرآب برآمد کی ہے، جبکہ ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر ڈلوانی نے بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان ارشد علی کاتیار اور سجاد بھٹی کو گرفتار کر لیا۔