تنظیم تاجران پاکستان کے یوم تاسیس پر پانچویں سالگرہ کا اہتمام

129

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے پلیٹ فارم سے مرکزی تاجر تنظیم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے یوم تاسیس پر پانچویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور حضور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں نعت سے کیا گیا۔ صدر صلاح الدین غوری و چمبر کے ممبران ضیاء الدین، تراب علی خواجہ، خالدملک، یاورعلی شاہ، و تاجران سندھ سلام شیخ امجد آرائیں، محمد علی راجپوت، تقی شیخ و دیگر تمام نے مل کر مرکزی تنظیم پاکستان کی سالگرہ کی خوشی میں 30 پونڈ کا شاندار کیک سالگرہ میں کاٹا۔ صدر صلاح الدین غوری نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری، جنرل سیکرٹری آغا قیوم، ترجمان ضیاء راجہ و عہدیداران کواس خوشی کے موقع پر سالگرہ کے دن مبارکباد دی اور کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی قیادت پورے پاکستان کے تاجروں کی ترجمان ہے، پورے پاکستان کی تاجر برادری مکمل آپ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور تاجروں کے مسائل پر اداروں سے ان مسائل کو بھرپور طریقے سے حل کرائیں گے۔