وزیراعظم آج سے 3جولائی تک دوشنبے کا سرکاری دورہ کریں گے

107

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر 2 سے 3 جولائی تک دوشنبے تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم دوشنبے میں صدر امام علی رحمان، مجلس نمائندگان کے چیئرمین محمد طائر زویر ذوکر زادہ اور وزیر اعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کریں گے۔