شمالی کوریا میں ہمسایہ ملک کی موسیقی سننے پر نوجوان کوسرعام سزائے موت

66

پیانگ یانگ(انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا میں ہمسایہ ملک کی موسیقی سننے پر نوجوان کو سر عام تختہ دار پر لٹکائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی یونی فکیشن منسٹری کے تحت جاری کی جانے والی انسانی حقوق کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 22 سالہ نوجوان کو جنوبی کوریا کے میوزک اور فلمیں دیکھنے اور تقسیم کرنے پر سرعام سزائے موت دی گئی۔ شمالی کوریا میں 2020 ء میں نافذ ہونے والے قانون کے تحت جنوبی کوریا میں تیار مواد دیکھنے یا سننے پر سخت پابندی لگادی گئی تھی۔