پیرس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘3افراد ہلاک

69

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں چھوٹا طیارہ حادثے کاشکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہو گئے ۔ طیارہ پیرس کے ایک موٹر وے پر گر کر تباہ ہوا۔پولیس کے مطابق طیارہ دوران پرواز بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیاتھا۔حادثے کے فوری بعد دونوں اطراف سے موٹر وے کو بند کر کے امدادی کام شروع کردی گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیارے کے موٹر وے پر گرنے سے کوئی کار اس کی زد میں نہیں آئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تینوں افراد موقع ہی پر ہلا ک ہوگئے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔