سلطانہ صدیقی کو 50 سالہ سماجی خدمات کے اعتراف میںتقریب

136

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اسپیشل کمیٹی کی جانب سے ستارہ امتیاز و پرائڈ آف پرفارمنس سلطانہ صدیقی کو 50 سالہ سماجی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقادِ آڈیٹوریم I میں کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں سلطانہ صدیقی کی زندگی پر بنائی گئی شوریل پیش کی گئی۔ تقریب میں معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود ،صدر آرٹس محمد احمد شاہ ، سلطانہ صدیقی، ماہرہ خان ، عارف حبیب ،نورالہدی شاہ، حمید ہارون ،خوش بخت شجاعت، مہتاب اکبر راشدی، جاوید جبار، مومینہ، درید، بشریٰ انصاری، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، اعجاز اسلم ، خالد انعم ،مومل، انیس ہارون ، جاوید شیخ ,صنم سعید، شاہ زیب خانزادہ ، امجد شاہ ، ایم ظہیر خان ، ٹینا ثانی ، زیبا بختیار،آصف رضا میر اور اصلاح الدین نے اظہار خیال کیا۔